لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت کی،جسٹس وقاص روف مرزا کا عدالتی حکم کے باوجود صدر پی ٹی سی ایل کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار ، 14فروری کو صدر پی ٹی سی ایل کو ہر صورت پیش ہونے کاحکم دیدیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس وقاص روف مرزا نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو پی ٹی سی ایل ملازمین کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیارکیاکہ عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی سی ایل ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جارہی اور نہ صدر پی ٹی سی ایل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس وقاص روف مرزا نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں نے عدالتی احکامات کو مذاق بنارکھا ہے کیوں نہ صدر پی ٹی سی ایل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں دوران سماعت پی ٹی سی ایل نے مہلت کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 14فروری کو صدر پی ٹی سی ایل کو ہر صورت پیش ہونے کاحکم دیدیا۔