چنیوٹ ، ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں سٹال سج گئے پھولوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ شہر میں 14فروری ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے شہر کے مختلف بازاروں گلیوں اور چوکوں پیر بھٹہ بازار ، مدرستہ البنات روڈ، کچہری روڈ، ڈاکٹر عزیز علی روڈ، سرگودھا روڈ، چوک جتوتھان، شہید چوک میں پھولوں کے سٹال سج گئے ہیں جہاں پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد ویلنٹائن ڈے کے دن کو منانے کیلئے خریداری میں مصروف ہیں ان سٹالوں پر سب سے زیادہ گلاب کے پھول ، گل دستے اور گجرے بڑی تعداد میں فروخت ہو رہے ہیں نوجوان بچے بزرگ اور خواتین کی بہت بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پھول فروشوں کی تو جیسے اس دن عید ہو پھول مہنگے داموں بکنے لگے ہیں سٹالوں پر لگے ہوئے پھولوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں دوکاندار منہ مانگے قیمتیں موصول کر رہے ہیں قیمتیں بڑھنے کے باعث لوگوں کو خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبا 23کے قریب پھولوں کے سٹال لگے ہوئے ہیں پیر بھٹہ بازار میں فریش فلاور سنٹر سٹائل کے مالک مہندی حسن اور حمزہ اقبال، مہر سجاد حید ر سیال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ہمارے کام میں بڑی تیزی آ جاتی ہے جس سے ہمیں معقول منافع حاصل ہو جاتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ پھول فیصل آباد لاہور اور پتوکی سے لیکر آتے ہیں ویلنٹائن ڈے کے دنوں میں پھولوں کی فروخت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پھول کم پڑ جاتے ہیں اور ان کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں
چنیوٹ ، لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہر سہ شیخ کے قریب تیز رفتار ہنڈائی ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار پچاس سالہ محمد بوٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ سرور اور فقیر شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا ۔
چنیوٹ ، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ہمیں لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیے ان خیالات کااظہار پیٹرن ان چیف میڈی بنک جاوید نثار سید ، چیرمین سی پی ایل سی چوہدری مسعود اقبال، ڈپٹی کمشنر محمدایوب خان، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری ثقلین سجنکا ، ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن ریٹائر مستنصر فیروز ، چیئرمین میونسپل کمیٹی مہر محمد خالد، ادارہ اخوت کے نمائندہ محمد ابوبکر ، حاجی محمد مشتاق اور دیگر مقررین نے میونسپل کمیٹی حال میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پیٹرن ان چیف میڈی بنک سید جاوید نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ ملک بھر میں لوگوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ہمارے منصوبہ جات ملک کے مختلف شہروں میں چل رہے ہیں جن میں واٹر پلانٹ برائے ہسپتال ، فری ادویات ، فری میڈیکل کیمپ ، فری موبائل کلینک اور سنٹر برائے معذوراں کے ساتھ ساتھ غریبوں اور ناداروں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہے چنیوٹ ضلع میں بھی ہم نے کافی عرصہ سے کام شروع کیا ہو اہے جس سے ہمیں بڑی پذایرئی مل رہی ہے اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے میڈی بنک کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دکھی لوگوں کی احسن طریقے سے خدمت کر رہا ہے جس پر ہم اس ادارے کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
چنیوٹ ، دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنا ہو گا اوراپنے دلوں کو عشق رسول ﷺ سے منور کرنا ہو گا درودو سلام می روحانی محفلیں سجانے سے ہمارے دل روشن اور منور ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین حضرت مولانا قاری روشن ضمیر مدنی آف بھکر نے گزشتہ روز جامعہ مسجدنورانی محلہ رحمان آباد چنیوٹ میں منعقدہ ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ اولیا اللہ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اولیا اللہ نے ساری زندگی لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنے کے بارے میں بتایا اس مادہ پرستی کے دور میں ہمیں اپنے رب سے لو لگانی ہو گی ان کا مزید کہناتھا کہ مغربی میڈیا اس وقت پوری دنیا میں عریانی و فحاشی پھیلا رہا ہے شوشل میڈیا اور کیبل کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کے اخلاقیات تباہ کئے جا رہے ہیں آج وقت کا تقاضا ہے کہ تمام عالم اسلام متحد ہو کر کفار کی سازشوں کو ناکام بنا دیں اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ کے علاوہ چوہدری اعجاز ، چوہدری اصغر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

ایس ایچ او سٹی چنیوٹ انسپکٹر شبیر احمد نے پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہی کے سلسلہ میں چنیوٹ شہر کے مختف کالجز و سکولز کے طلباء کو لیکچر دیا۔ایس ایچ او سٹی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی اورجان لیوا کھیل ہے جس سے اب تک کئی لوگوں کے گلے کٹ چکے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے طلباء کو پولیس کا ساتھ دینا ہوگا۔طلباء کو خود بھی پتنگ بازی سے دور رہنا ہو گا اور اپنے آس پاس رہنے والوں کو بھی اس سلسلہ میں آگاہی دینا ہوگی۔پتنگ بازی پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی پر قید و جرمانہ کی سزائیں بھی ہیں۔ایس ایچ او سٹی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کی مکمل روک تھام کے لیے تمام سکول کالجز میں لیکچرز دیے جائیں گے۔مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔بینر لگوائے جا رہے ہیں۔مساجد کے خطیبوں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں آگاہی پیدا کریں۔چنیوٹ شہر میں اس خونی کھیل کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی. ( سیف علی خان ، بیوروچیف ، چنیوٹ )