کالج کے طالب علموں اور اساتذہ نے ان وہیل مچھلیوں کو پانی میں واپس دھکیلنے کی بڑی کوشش کی لیکن وہ بار بار ساحل پر پہنچ جاتی تھیں۔
1973ء میں بھی ایسا ہی ہوا تھا جب ٹوٹی کورن کے ساحل پر 145 وہیل مچھلیاں مر گئی تھیں۔
ٹوٹی کورن میں قائم سوگندی دیوداسن میرین ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹرسن ایڈورڈ نے بتایا کہ ’کم از کم 45 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں جبکہ 36 دوسری جن کو بچایا گیا اور پانی میں دھکیلا گیا، وہ اب بھی ساحل کے قریب ہی ہیں۔‘