وہ خوشبو جس کی وجہ سے مرد خواتین کو زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں؟ سائنسدانوں نے مردوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی
پرکشش اور جاذب نظر لگتا خواتین ہی نہیں مردوں کی بھی خواہش ہوتی ہے۔ اب تک خواتین کو پرکشش بنانے کی کئی کاسمیٹکس مارکیٹ میں دستیاب تھیں مگر اب مردوں کی بھی سنی گئی ہے۔ ماہرین نے ایک ایسی خوشبو ایجاد کر دی ہے جس سے مردوں کی جاذبیت میں 15فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ خواتین کے لیے پرکشش ہو جاتے ہیں۔ اس پرفیوم میں سنٹوسینن(Syntocinon)استعمال کیا گیا ہے جو آکسی ٹوسن نامی ہارمون کی مصنوعی شکل ہے۔ آکسی ٹوسن وہ ہارمون ہے جو اس وقت دماغ سے خارج ہوتا ہے جب مرد یا عورت کسی کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں۔ آکسی ٹوسن بچے کی پیدائش، ماؤں کی چھاتی میں دودھ کی پیداوار اور اپنے بچے سے محبت کے عمل میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مگر تاحال اس بات کا معمولی اندازہ ہی لگایا جا سکا ہے کہ آکسی ٹوسن عورت کے مرد کے ساتھ تعلق پر کس قدر اثر انداز ہوتا ہے۔
جرمنی کی یونیورسٹی آف بون کے ماہرین نے اس کا اندازہ لگانے کے لیے 40خواتین پر تجربات کیے۔ ان تمام خواتین کی عمر 20سے 30سال کے درمیان تھی اور ان میں محبت کے جذبات بہت نمایاں تھے۔ان میں سے آدھی خواتین کو سونگھنے کے لیے سنٹوسینن اور آدھی کو پلیسیبو(Placebo) دیا گیا اور پھر انہیں مردوں کی تصاویر دکھائی گئیں، جن میں ان کے پارٹنرز کی تصاویر بھی شامل تھیں۔اس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ پھر ماہرین نے جن خواتین سنٹوسینن سونگھنے کو دیا تھا انہیں پلیسیبو دے دیا اور جنہیں پلیسیبو سونگھایا گیا تھا انہیں سنٹوسینن دے دیا، یعنی ترتیب تبدیل کر دی۔ اور پھر انہیں وہی تصاویر دکھائیں اور ان کے ٹیسٹ کیے۔ دونوں بار ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ پلیسیبو سونگھنے والی خواتین کی نسبت سنٹوسینن سونگھنے والی خواتین میں اپنے پارٹنرز و دیگر مردوں کے لیے محبت کے جذبات میں 15فیصد اضافہ ہوا۔ لہٰذا ماہرین نے سنٹوسینن سے یہ پرفیوم تیار کر دیا جس سے مرد خود کو خواتین کے لیے پرکشش بنا سکتے ہیں۔