انٹرنیٹ براﺅزر ”گوگل کروم“ کا نیا ورژن متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں وہ ڈیٹا کی بچت (Data Saver) کا نیا فیچر بھی متعارف کروا رہی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل کروم پر ویب سرفنگ کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی 70فیصد تک بچت کر سکتے ہیں۔گوگل کروم کا یہ نیا فیچر سست رفتار انٹرنیٹ پر ویب سائٹ کھولتے ہوئے زیادہ تر تصاویر ختم کر دے گا اور یہ تصاویر لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈیٹا کی بہت زیادہ بچت ہو گی۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ یہ تصاویر دیکھ نہیں سکیں گے، پیج لوڈ ہونے کے بعد آپ جو تصویر دیکھنا چاہیں اس پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ چونکہ آپ اپنی مرضی سے کچھ منتخب تصاویر لوڈ کریں گے اس لیے ڈیٹا کی بچت آپ کے ہاتھ میں ہو گی کہ آپ کتنی کرنا چاہتے ہیں۔گوگل کروم پر یہ فیچر سب سے پہلے منتخب یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت اور انڈونیشیاءمیں متعارف کروایا جائے گا۔