معروف کمپنی لینووو نے ایسا ماﺅس بنایا ہے جو دیکھنے میں کسی سمارٹ فون سے کم نظر نہیں آتا اور ساتھ ساتھ ایک ریموٹ کنٹرول بھی ہے جو ایک زبردست سفری ساتھی بھی ثابت ہوتا ہے۔
لینووو یوگا ماﺅس کو جب ریموٹ کنٹرول کی شکل میں استعمال کیا جائے تو یہ سیدھا ہوکر سپاٹ ہوجاتا ہے جس کے بعد اسے لیپ ٹاپ پر فلمیں، موسیقی یا کسی پریزنٹیشن کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مگر ریموٹ کنٹرول کے ساتھ ساتھ دل کرے تو ویڈیو یا موسیقی چلاتے ہوئے بھی اسے ماﺅس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس میں ایک ری چارج ایبل بیٹری ہے جو ایک ماہ تک چلتی رہتی ہے اور اسے لیپ ٹاپ سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
بس یہ ڈیوائس ونڈوز 10 پر کام کرنے والے لیپ ٹاپ پر ہی چل سکتی ہے جبکہ اس کا وزن محض 68 گرام ہے۔
اس ڈیوائس کو 2.4 گیگا ہرٹر وائرلیس یا بلیوٹوتھ 4.0 پروٹوکول کے ذریعے ڈیوائس سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔
اس ڈیوائس کو لینووو نے گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں ہونے والی کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران متعارف کرایا جبکہ اس کی فروخت اپریل سے 70 ڈالرز کے عوض شروع ہوگی۔