رائٹرز کے مطابق یہودیوں کے تہوار ‘ہنوکا’ کے سلسلے میں ایک کینڈل لائٹ تقریب کے دوران 10 سالہ کتے نے نیتن یاہو کی لکوڈ پارٹی کی کابینہ کے ایک رکن پر بھی حملہ کیا.
تاہم اسرائیلی پارلیمنٹ کی رکن اور ویٹرنری نرس شیرن ہاسکل نے واقعے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘معمولی’ قرار دیا.
واضح رہے کہ نیتن یاہو کے صاحبزادے نے رواں برس کے آغاز میں اس کتے کو ایک ریسکیو ہوم سے گود لیا تھا.
وزیراعظم نیتن یاہو نے رواں برس اگست میں ٹوئٹر پر اپنے نئے کتے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کتوں کے شائقین پر زور دیا تھا کہ وہ کسی بالغ کتے کو گود لیں.
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کتا، امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے بھی ‘ملاقات’ کرچکا ہے، تاہم وہ بالکل محفوظ رہے تھے.