متحدہ عرب امارات کے کمرشل مرکز دبئی کی سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔
ابوظہبی میں خراب موسم نے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کو روک دیا اور اسے ایک روز کے لیے بند کرنا پڑا۔
ابوظہبی سے سرکاری روزنامے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شامل سات ریاستوں کے سکولوں کو جمعرات کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ابوظہبی میں شدید بارش کے آغاز کے بعد بہت سے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو روکنا پڑا۔
عارضی طور پر ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن میں روک دیا گیا تھا کچھ ایسی ہی صورتحال دبئی میں بھی نظر آئی۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بدھ کو شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ ممکنہ طور پر بارشوں کا سلسلہ بدھ سے جمعرات تک جاری رہے گا۔
روزنامہ دی ٹائمز آف عمان کے مطابق اتوار سے لے کر اب تک ملک بھر میں بارشوں اور بجلی گرنے کے باعث تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔