ایون زیلخ نامی لڑکے نے دنیا کے ذہین ترین نوجوان کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ ایون نے ریاضی میں ایک ایسانظریہ پیش کیا ہے جو اس کائنات میں چھپے رازوں کو سمجھنے میں مدد دے گا۔17سالہ ایون زیلخ کا آئی کیو لیول180 ہے جبکہ اس نے ایسا تھیورم وضع کیا ہے جوحساب میں کمپیوٹر سے بھی تیز تصور کیا جارہا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایون نے صرف دو ماہ کی عمر میں بولناشروع کردیا تھا جو کہ یقینی طور پر ایک غیر معمولی صلاحیت ہے۔ 14سال کی عمر میں ایوان کویونیورسٹی آف کوئز لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی لیکن ان کی والدہ نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ ایون پہلے اپنے ہائی اسکول کی پڑھائی مکمل کریں گے۔