دنیا بھر میں پر آسائش سفر کو یقینی بنانے والی ٹیکسی سروس ” اوبر“ پاکستان میں بھی آ چکی ہے اور متوقع طور پر اسے بہت پذیرائی بھی حاصل ہوئی ہے۔ اوبر نے اپنی سروسز شروع کرنے کے پہلے تین دن لاہور بھر میں بالکل مفت سروس فراہم کی جس کا شہریوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان تین دنوں میں کوئی بھی گاڑی بمشکل دستیاب تھی۔ اوبر کی فری آفر تو ختم ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود آپ کے پروموشن کوڈز کے ذریعے بالکل مفت سفر کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
اوبر کے لاہور میں آنے پر ہم نے بھی اس سروس کو آزمانے کا فیصلہ کیا لیکن اس وقت شدید حیرانی ہوئی جب سارا دن ڈھونڈنے کے باوجود بھی کوئی گاڑی نہ مل سکی اور بالآخر دن بھر کی ”مشقت“ کے بعد ایک گاڑی مل ہی گئی جو صرف چند منٹ میں ہی دروازے پر پہنچ گئی۔ گاڑی دیکھ کر اور بھی خوشی ہوئی کیونکہ وہ بالکل نئی اور زبردست حالت میں تھی۔
ماہرین اس طرح کی سروسز کو سفر میں ایک نئی جہت قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے پرآسائش اور محفوظ سفر اب اور بھی آسان ہو گیا ہے خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جو پبلک ٹرانسپورٹ کی بری حالت کے باعث سفر کرنے سے کتراتے ہیں یا پھر وہ فیملیز جو محفوظ سفر کی خواہاں ہوتی ہیں۔
ویسے تو آپ کبھی بھی اس شاندار سروس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن اگر آپ 1000 روپے مالیت تک کا مفت سفر کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو اوبر کی موبائل ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنا ہو گی اور اس میں سائن اپ ہونا پڑے گا۔ سائن اپ ہونے کے دوران ایپلی کیشن میں یہ usmans751ue پروموشن کوڈ ڈالیں اور بالکل مفت سفر کرنے کا موقع حاصل کریں۔ اگر آپ سائن اپ کے دوران پروموشن کوڈ ڈالنا بھول گئے ہیں تو کوئی بات نہیں کیونکہ سائن اپ کرنے کے بعد بھی پروموشن کوڈ ڈالا جا سکتا ہے اس کیلئے آپ کو بس مینیو کی آپشن میں موجود ‘پروموشنز’ کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔ اوبر کی ایپلی کیشن اینڈرائڈ اور آئی فون دونوں کے صارفین کیلئے ہی دستیاب ہے۔