تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت کے ٹیلی کام کے ریگولیٹر نے ملک میں فیس بک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت بنیادی انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگا دی ہے۔
اس سکیم کے تحت کچھ ویب سائٹس تک مفت رسائی کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔
ناقدین کا اس سروس کے بارے میں موقف ہے کہ یہ غیر جانبداری کے اصولوں کی نفی کرتی ہے کیونکہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مخصوص سائٹس تک رسائی کے بجائے تمام سائٹس تک رسائی فراہم کرنی چاہیے۔