بیت جانے والا ہر پَل ہر لمحہ میرے زہن پر نقش ہوجاتا ہے پیر کا دن تھا بادل چھاۓ ہوۓ سورج کبھی بادلوں میں چھپ جاتا کبھی جلوہ افروز ہوجاتا بارش کی بوندیں زمین پر گرنے کی وجہ سے زمین سے اک مہک اٹھ رہی تھی جو دل و دماغ کو تسکین بخشتی ہے ایسا لگ رہا تھا جیسے زمین پر کسی نے زمرد بکھرے ہوۓ ہوں ہم تمام دوستوں نے سوچا کیوں نہ اس موسم کا لطف اٹھانے کیلے کچوریاں لے آتے ہیں اور سب ایک ساتھ نوش کریں گے تو مزہ دوبالا ہوجاۓ گا، میں اور میرا ایک دوست کچوریاں لینے بازار کی طرف نکل پڑے آہستہ آہستہ چہل قدمی کرتے ہوۓ ہم دکان پر پہنچے چاچا سے کہا کے ٢٨ کچوریاں دے دیں، چاچا کچوریاں بنانے میں لگے ہم انتظار کر رہے تھے تیل میں ڈوبی کچوریاں اور اس میں اٹھنے والی خوشبو سے جی للچانے لگا میرے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھی سوچا کے بھر لو پیاس محسوس ہوگی تو پی لیں گے دکان کے بائیں جانب ایک چاۓ کا ہوٹل تھا تو میں وہاں موجود پانی کے جگ سے پانی بھرنے والا ہی تھا کہ خان صاحب نےآواز دی کے پانی نہ بھرو! میں نےکہا بس ایک بوتل ہی ہے تو انہوں نے جب بھی منع کر دیا میں نے برابر میں ہوٹل سے متصل ایک دکان سے انکل سےکہا پانی ہوگا پینے کا انہوں نے کہا آگے سے بھر لو میں آگے جاکے کُولر سے بھرنے لگا تو وہاں کام کرنے والے لڑکے نے کہا یہاں سے نہیں وہ نَل سے بھر لو میں نے وہاں سے بوتل میں پانی بھر لیا پانی تو بظاہر صاف شفاف لگ رہا تھا پھر میں کچوریاں لینے چاچا کے پاس پہنچا پیسے دئیے اور چل پڑے ہم میں اپنے دوست کو پانی دیا لو پی لو اس نے دیکھ کہا اس میں تو کچرا ہے پھر وہ پانی ہم نے گٹر میں پھینک دیا میں یہ سوچ رہا تھا مانو کہ میں پانی مانگا لیا یا جائیدادمانگ لی جو سب نے اس طرح بے حسی سے منع کر دیا اور بھرنے کو دیا تو وہ بھی صاف نہیں تھا ہم عجب طبیعت کے مالک ہیں ، خلوص ومحبت معاشرے میں ناپید ہوچکی ہے نہ جانے ہم کس راہ پر چل پڑے ہیں سیدھی بات کرو تو بدتمیز خوش اخلاقی سےپیش آؤ تو ڈپلومیٹ اور اگر کسی سے اختلاف کرو تو بے ادب اور اگر لحاظ کرو تو منافق کتنا بدل گیا ہے انسان۔ پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کی وجہ سے ہ ایک دوسرے کو پانی دینے سے اجتناب کرنے لگے ہیں دراصل صفائی، غذا، کا سارا نظام پانی ہی سے وابستہ ہے روز مرہ کی زندگی میں سارے کام کا دارومدار پانی پر ہے۔ پانی کی اسی ناگزیر یت کے سبب ہر دور میں پانی کے لئے تنازعات ہوتے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پانی کے لئے تنازعات کی تاریخ پانچ ہزار سالہ پرانی ہے۔ اس وقت دنیا کے مختلف آبی ذرائع کے حوالے سے عالمی تنازعات کا سلسلہ ہے بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل کی بڑی جنگیں پانی کے لئے ہوں گی۔ایک طرف انسانی آبادی کے لئے پانی ناگزیر ہے تو دوسری جانب اس وقت عالمی سطح پر دنیا قلتِ آب کا شکار ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اس وقت عالمی آبادی کا گیارہ فیصد یعنی 783 ملین افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا کے دو بلین افراد صاف پانی سے محروم ہے۔ قلتِ آب سے دوچار ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پانی کی قلت سے ملک کے سارے طبقات پریشان ہیں۔ بلوچستان کے تقریباً اضلاع میں قلتِ آب کی صورتِ حال نیز سندھ کے بہت سے علاقوں سے لوگ احتیاطی طورپر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں بالخصوص’’ تھر‘‘ جو ایک سحرائی علاقہ ۔ کراچی کے بہت سے علاقوں میں پانی کی شدید کمی ہے بڑے بڑے پوش علاقوں میں پانی ٹینکر کے ذریعہ سپلائی کی جارہی ہیں ۔ قلتِ آب کی اس سنگین صورتحال سے نکلنے کے لئے فوری طور پر اسکو حل کرنا ضروری ہے.اﷲ ہم سب پر اپنا خصوصی رحم فرمائے (آمین)
تحریر : خطیب احمد