انسٹا گرام نے اس تبدیلی کا اعلان چند ماہ قبل کیا گیا تھا تاہم گزشتہ دنوں انسٹاگرام نے اس کا اطلاق شروع کیا۔
رواں ماہ کے اختتام تک دنیا بھر کے انسٹاگرام صارفین کی نیوزفیڈ میں یہ تبدیلی آجائے گی اور پہلے کی طرح پوسٹس وقت اور دن کی ترتیب کی بجائے پسندیدگی کے لحاظ سے اوپر آئیں گی۔
انسٹاگرام کے اس اقدام نے صارفین کو مشتعل کردیا ہے اور پہلی بار ہونے والے اعلان کے بعد سے ایک پٹیشن پر دستخطی مہم بھی شروع کی گئی جس پر اب تک 3 لاکھ سے زائد دستخط ہوچکے ہیں۔
انسٹاگرام کے آفیشل بلاگ پوسٹ کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین اُن پوسٹس کو سب سے پہلے دیکھ سکیں گے جو ہمارے خیال میں ان کی نظر میں ضروری ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اوسطاً انسٹاگرام صارفین 70 فیصد پوسٹس نہیں دیکھ پاتے اور ایپ استعمال کرنے والے افراد کی جانب سے فوٹوز اور ویڈیوز کو شیئر کرنے کے رجحان میں اضافے کے باعث انہیں اوپر رکھنا مشکل ترین ہوگیا تھا۔
انسٹاگرام اس سے پہلے ٹوئٹر کی طرح وقت اور تاریخ کے لحاظ سے پوسٹس ظاہر کرتا تھا مگر اس کے نتیجے میں صارفین پرانی پوسٹس کو دیکھنے سے قاصر رہتے تھے۔
یہی جواز بناکر فیس بک نے اپنی متنازع ٹائم لائن چند برس پہلے متعارف کرائی تھی۔