اطلاعات کے مطابق ٹام لنسن کی موت سنیچر کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
انھوں نے ’بولٹ، بیرانک اور نیومین‘ ریسرچ کمپنی میں ایک انجینیئر کے طور پر کام کرتے ہوئے پہلا ای میل بھیجا تھا۔
ٹاملنسن کو 1971ء میں یہ خیال آیا تھا کہ ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک تک الیکٹرانک پیغام بھیجے جا سکتے ہیں۔
ان کی ایجاد میں ای میل کے پتے میں @ (ایٹ دا ریٹ) علامت کا پہلے پہل استعمال ہوا جس نے ایک نئی راہ کھول دی۔
اس کمپنی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے انٹرنیٹ کی ابتدائی شکل ’آرپانیٹ‘ وضع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بہرحال ٹوملنسن نے کہا کہ انھیں یہ یاد نہیں ہے کہ انھوں نے تجرباتی طور پر پہلا پیغام کون سا بھیجا تھا۔
انھوں نے کہا کہ وہ کوئی ’عام سا بھول جانے والا پیغام‘ رہا ہوگا۔
ان کے کام کو ان کے پیشے سے منسلک ماہرین نے سنہ 2012ء میں سراہتے ہوئے انھیں انٹرنیٹ کے ہال آف فیم میں شامل کیا تھا۔