وہ لڑکی جس نے جب سے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو طالبعلموں نے زیادہ کھانا کھانا شروع کردیا کیونکہ۔۔۔
ڈیسک) چین کی جیانگ ژی نارمل یونیورسٹی (Jiangxi normal University) جب سے ین(Yan) نامی لڑکی نے داخلہ لیا ہے یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں طالبعلم بہت زیادہ کھانا کھانے لگے ہیں۔نیوز ویب سائٹ شنگھائسٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ین نے تین سال قبل یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور ساتھ ہی کیمپس کے کیفے ٹیریا میں نوکری شروع کر دی۔ ین بہت خوبصورت اور معصوم شکل کی مالک لڑکی ہے اور ساتھی طالبعلم اس کے ہاتھ سے لے کر کھانا کھانے کے لیے کیمپس کے کیفے ٹیریا میں ہی کھانا کھانے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ین کا کہنا ہے کہ ”میں نے شہرت یا پیسہ کمانے کے لیے کیفے ٹیریا میں نوکری نہیں کی تھی، بلکہ میرا مقصد اس کام کا کچھ تجربہ حاصل کرنا تھا۔ میں بالکل عام سی لڑکی ہوں اور محنت پر یقین رکھتی ہوں۔“ ساتھی طلباءکا کہنا تھا کہ ین کی معصومیت اور خوبصورتی انہیں کیفے ٹیریا کی طرف کھینچ لاتی ہے۔ وہ جتنی شکل و صورت سے خوبصورت ہے اتنی ہی من کی بھی خوبصورت ہے۔“ ین کے ساتھی طلباءنے اسے کیفے ٹیریا کی دیوی(Cafeteria Goddess) کا لقب دے رکھا ہے۔ین کیفے ٹیریا میں اپنے گاہکوں کو گوشت اور چاول فروخت کرتی ہے اور اس کے سٹال پر گاہکوں کی لمبی قطار لگی ہوتی ہے۔
