جیڈی نامی کمپنی نے ریمیکس او ایس منی نامی ڈیوائس تیار کی ہے جس کے ذریعے کسی بھی اسکرین پر ایچ ڈی ایم آئی ان پٹ کے ذریعے اینڈرائیڈ کو چلایا جاسکتا ہے۔
مگر یہ کوئی سادہ ڈیوائس نہیں بلکہ اس میں کسٹمائز سافٹ ویئرز موجود ہیں جو اسکرین سے منسلک ہوکر بالکل ونڈوز آپریٹنگ سسٹم جیسے نظر آتے ہیں۔
جیسے اس میں اسٹارٹ مینیو، دائیں جانب نوٹیفکیشن ٹرے، ماﺅس سے رائٹ کلک کرنا غرض ہر چیز میں ڈیسک ٹاپ کے ماحول کا احساس ہوتا ہے۔
آپ اپنی اپلیکشنز کو چلا سکتے ہیں یعنی انسٹاگرام سے لے کر فیس بک تک یا اسمارٹ فونز تک محدود کوئی بھی ایپ یہاں چلائی جاسکتی ہے۔
اس ڈیوائس کو لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیا گیا اور اس کی قیمت 70 ڈالرز رکھی گئی ہے۔
آپ اس ڈیوائس کے لیے اپنے کمپیوٹر میں مستقل پارٹیشن بھی بناسکتے ہیں اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں تسلسل سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔