ایران کی عدالت نے ایک شخص کو کتے کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کرنے پر 74 کوڑوں کی سزاسنائی ہے۔ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں اس شخص کو کتے کو اپنی کار پر زور زور سے پٹختے ہوئے دکھایا گیا تھا اور بعد میں اس شخص نے کتے کو بیلچے سے مار مار کر ہلاک کردیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گزشتہ سال شمال مغربی صوبے اردبیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق خیال کیا جارہا تھا کہ یہ کتا اسی شخص کی ملکیت تھا تاہم اس کے اس بے رحمانہ طرز عمل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عدالت نے ملزم کو کوڑے مارنے کے ساتھ یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ ایک سال تک ہر ہفتے جانوروں کے تحفظ پر دیئے جانے والے لیکچر بھی سنے۔