نیند ہماری زندگی میں اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ سانس لینا ، جب تک انسان کی نیند پوری نہ ہو وہ کوئی بھی کام کرنے میں بہت دشواری محسوس کرتا ہے ،نیند انسانی صحت کے لئے لازمی ہے ۔
لیکن زیادہ سونا بھی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ۔آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ایک صحت مند انسان کے لئے چوبیس گھنٹوں میں صرف آٹھ گھنٹوں کی نیند کا فی ہو تی ہے ،لیکن اگر آپ کی نیند آٹھ گھنٹوں سے بڑھ کر نو گھنٹوں یا اس سے زائد کی ہوئی تو قبل از وقت موت کے خطرے میں چار گنا تک اضافہ ہو جا تاہے ۔
اگر آپ زیادہ دیر تک سونے کے عادی ہیں تو اپنی اس عادت کو فوراً بدل ڈالئے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ سو نے کے لئے لیٹیں اور اٹھ ہی نہ سکیں۔