فیس بک نے اپنے ایونٹ کے آپشن میں موجود مے بی (maybe) بٹن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ویسے بھی یہ کافی برا لگتا تھا جب لوگ کسی انوائیٹ کی دعوت پر مے بی اٹینڈنگ پر کلک کردیتے تھے جس سے پتا نہیں چلتا تھا کہ وہ وہاں جائیں گے یا نہیں۔ تاہم یہ اپنے آپشنز کو کھلے رکھنے کا بہترین طریقہ بھی تھا مگر اب فیس بک نے اس بٹن کو ہی ختم کردیا ہے۔
اس کے بدلے فیس بک نے انٹرسٹڈ کا بٹن متبادل کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
یہ فیس بک کی جانب سے حالیہ عرصے کی جانے والی تبدیلیوں میں سے ایک ہے جو فیس بک کے نئے لائک بٹن ری ایکشنز کے بعد سے ہورہی ہیں۔
یہ اپ ڈیٹ رواں ہفتے دنیا بھر میں متعارف کرائی جارہی ہے اور بہت جلد آپ کے پاس بھی مے بی کی جگہ انٹرسٹڈ کا بٹن ظاہر ہونے لگے گا۔
فیس بک کے مطابق پرانے کی جگہ نئے بٹن کو متعارف کرانے کا فیصلہ ایسے صارفین کے لیے کیا گیا ہے جو پہلے اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں اور پھر کسی جگہ جانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔