امپائر نے پرتھ کے بیٹسمین سام وائٹمین کیخلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل مستردکردی تھی ۔ فوٹو: فائل
سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کو آسٹریلین بگ بیش کے دوران امپائرنگ فیصلے پر حیرت کا اظہار5 ہزارڈالر کا پڑ گیا، یہ واقعہ پرتھ میں میلبورن اسٹارز اور پرتھ اسکورچرز کے درمیان سیمی فائنل کے موقع پر24 جنوری کو پیش آیا۔
امپائر نے پرتھ کے بیٹسمین سام وائٹمین کیخلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل مستردکردی تھی، پیٹرسن نے آن فیلڈ مائیکرو فون پر اس فیصلے کیخلاف کمنٹ دیا تھا۔