پا کستان سمیت دنیا کے کر و ڑو ں مو با ئل فو ن صا ر فین کو اپنے مو با ئل فو ن کی بیٹری ری چا رج کر نے کے مسئلہ کا حل دانش سکو ل بو ائز چشتیاں کے تین طلبا احمد حسن ، نعیم حسن ( سیکنڈ ائیر ) لیاقت علی (فرسٹ ا ئیر ) نے اپنے ’’ کال اینڈ ری چا رج مو با ئل فون بیٹر ی ‘‘ پر اجیکٹس سے ڈھو نڈ لیا ہے، متذ کرہ پر اجیکٹ کو پا کستان میں اول آ نے کے بعد امر یکہ میں ہو نے والے بین الا قوامی مقا بلہ کیلئے سلیکٹ کر لیا ہے، ایم ڈی دانش سکو لز اتھا رٹی پنجاب بر یگیڈیر (ر) عا مر حفیظ نے طلبا کے مفید پراجیکٹ تیا ر کر نے قو می سطح پر کا میا بی اور امر یکہ میں عا لمی مقا بلہ کیلئے سلیکشن پر دانش بو ائز سکول چشتیاں کے پر نسپل ، اسا تذ ہ اور طلبا کو مبا ر کباد دی ہے، دانش بو ائز سکول چشتیاں کے پر نسپل پر و فیسر محمد یسیٰن مرزا نے میڈ یا فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد منیر کھوکھرکو بتا یا کہ متذ کرہ طلبا نے فزکس کے استا د حق نواز کی نگرانی میں پراجیکٹ تیا ر کیا ہے جس کے ذریعے مو با ئل صارفین جتنی بات کریں گے انکے مو با ئل کی بیٹری چا رج ہو تی رہے گی، طلبا ء کے سا ئنسی پر ا جیکٹ کو بین الا قوامی کمپنی انٹل سا ئنس کے زیر اہتما م کا مسیٹس یو نیو رسٹی لا ہور میں قو می سطح پر منعقد ہونے والے سا ئنسی پر اجیکٹ کے مقا بلو ں میں پیش کیا گیا جس میں عا لمی سا ئنسی ما ہر ین نے تینو ں طلبا کا پرا جیکٹ کا میا ب قرا ر دیکر 13 سے 20 مئی کو امریکہ کے شہر لا س اینجلس میں بین الا قو امی سطح پر منعقد ہو نے والے انٹل سائنسی پر اجیکٹ مقا بلہ کیلئے سلیکٹ کر لیا ہے چنا نچہ تینوں طلبا اپنے استاد کی قیا دت میں 11 مئی کو امر یکہ روانہ ہو نگے ،پر نسپل محمد یسین مرزانے مزید بتا یا کہ تینوں طلبا کا تیار کردہ پراجیکٹ قا بل ستا ئش ہے جس سے پوری دنیا میں اربوں لو گ استفا دہ کر سکیں گے .