ہوٹلوں اور بار بی کیو شاپش کو مضرِصحت اور حرام گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار ، چار من مضرِصحت گوشت برآمد ، دو ملزمان گرفتار ،گوشت سپلائی میں استعمال ہونے والی پک اپ وین بھیقبضے میں،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد افضل کھو کھر نے مضر صحت گوشت فروخت کر نے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے 4 من گوشت برآمد کر کے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،میڈیا فاؤسے بات کرتے ہوئے محمد افضل کھوکھر ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ انہیں کافی عرصہ سے یہ شکائت موصول ہو رہی تھیں کہ شہر میں حرام اور مضرِ صحٹ گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کام کر رہے ہیں جن کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے انکی ہد ایت پر اے ایس آئی محمد صد یق وٹو نے پل نہر جالوا پر ناکہ کے دوران سوزوکی پک اپ بلا نمبری کو روکتے ہوئے چیک کیا تو اس میں موجود مضر صحت بد بو دار بچھڑے کا گوشت موجود تھا جس کو ملاحظہ ویٹرنر ی ڈاکٹر محمد عمر اقبال کے پاس لایا گیا تو ویٹرنر ی ڈاکٹر نے 1 دفعہ(2)3 (9)ذبیحہ جانور بغیر منظوری 2 ۔دفعہ B)(2)3 )ذبیحہ جانور بیرون سلاٹر ہاؤس 3۔دفعہ (9)(3)3 ذبیحہ جانور بغیر مہر مذبیحہ خانہ 4۔دفعہ (C)(2)3 ذبیحہ جانور بروز ناغہ گوشت کو ناقص ،مضر صحت ،ناقابلِ استعمال بتایاکہ یہ گوشت انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے جس پر پولیس نے کار وائی کر تے ہوئے 4 من گوشت قبضے میں لیتے ہوئے دو ملزمان محمد فاروق اورمحمد اکمل کے خلاف دفعہ 9B-C,3 ت پ کے تحت مقدمہ در ج کر کے مضر صحت گوشت کو متعلقہ افسران کی موجود گی میں تلف کروایا گیا ۔