سین ڈیاگو میں ماری بیل ویلینسیا نے 31 دسمبر رات 11 بجکر 59 منٹ پر بیٹی جائیلن کو جنم دیا جبکہ تین منٹ بعد 12 بجکر 2 منٹ پر بیٹے لوئس کو جنم دیا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سین ڈیا گو میں جائیلن 2015ء میں پیدا ہونے والی آخری بچی جبکہ لوئس 2016ء میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ تھا۔
بچوں کی پیدائش اگلے ماہ متوقع تھی تاہم خاتون کو ہسپتال میں داخل کئے جانے کے بعد بچے کے والد کا کہنا تھا کہ وہ گھڑی پر نظریں جمائے بیٹھا تھا، جوڑے کی خواہش تھی کہ سال نو میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ انہیں کا ہوا اور اسے اس بات کی خوشی ہے کہ سال 2015ء میں پیدا ہونے والے آخری بچے اور 2016ء میں پہلے پیدا ہونیوالےبچے دونوں نے ان کے یہاں ہی جنم لیا ہے۔