اسمارٹ فون اب ایک معمولی سی بات ہو گئی ہے ہر کوئی اسمارٹ فون استعمال کرتا ہوا نظر آتا ہے۔لیکن اب ہئیر کلپ بھی اسمارٹ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایسا جدید ہئیر کلپ متعارف کروا یا گیا ہے جو اسمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہو کر کسی چھری، چاقو وغیرہ سے زیادہ خواتین کی حفاظت کرے گا۔
اگر خواتین کسی مصیبت میں گرفتار ہو جائیں تو یہ کلپ خود کار ایپلی کیشن کے ذریعے فون سے نزدیکی سیکیورٹی سسٹم کو آگاہ کرے گا جو فوری طور پر کسی بھی خطرے کی صورت میں مدد کے لئے آجا ئیں گے۔
اس کلپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیکرو فون موجود ہے جو نہ صرف آڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے بلکہ یہ اسمارٹ فون جی پی ایس سسٹم اور کیمرے سے بھی لیس ہے ۔
ضرورت کے وقت ان سہولیات کا استعمال مجرموں تک پہنچنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔