فیس بک نے دو ہزار نو میں ایک فیچر متعارف کرایا تھاجس کی مدد سے فوٹو پسند کرنا نہایت آسان ہو گیا تھا .اب اس فیچر کو چھ سال سے زائد ہوگئے ہیجسے لوگ بھول بھی چکے ہوں گے کہ آپ کتنی تصاویر کو لائیک کرچکے ہیں۔
مگر اب فیس بک کے گراف سرچ کی مدد سے آپ آسانی سے وہ تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو آپ، آپ کے دوستوں یہاں تک کہ معروف شخصیات نے بھی گزرے برسوں میں لائیک کی ہو۔سب سے پہلے آپ یہ طے کریں کہ آپ کس کے بارے میں سرچ کرنا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر مارک زکربرگ کو لیں اب فیس بک سرچ بار پر لائیک فوٹو بائے مارک زکربرگ ٹائپ کریں اور انٹر دبادیں۔
اب آپ کے سامنے ایک پیج آجائے گا جس میں آپ کے منتخب کردہ شخص کی جانب سے لائیک کی گئی فوٹوز ہوں گی، یہاں (سی مور)پر کلک کریں۔اس کے بعد آپ ماﺅس کو نیچے اسکرول کرتے چلے جائیں آپ کے سامنے وہ تمام تصاویر ہوں گی جو اس شخص نے فیس بک پر اب تک لائیک کی ہوں گی۔
آپ اس ٹرک کو اپنی ان تصاویر کو دیکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں جو گزرے برسوں میں لائیک کی ہو بس سرچ بار پر لائیک فوتو بائے می سرچ کرنا ہوگا۔
تاہم اس سے آپ کسی ایسے فیس بک صارف کی تصاویر نہیں دیکھ سکتے جو آپ کا دوست نہ ہو مگر آپ کے کسی فیس بک فرینڈ نے اس کی کسی تصویر کو لائیک کیا ہو، تاہم اس کا انحصار بھی پوسٹ کرنے والے کی پرائیویسی سیٹنگ پر ہوگا۔