واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنی اپلیکشن کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جس میں ایک فیچر ایسا رکھا گیا ہے جو اہم پیغامات کو آسانی سے دریافت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین اپنے اہم پیغامات کو اسٹار کرکے کسی بھی وقت آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔
اسٹار میسج نامی یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے بہترین ہے جو پیغامات کو محفوظ رکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔
اس میں موجود آپشن کے تحت صارفین کئی پیغامات کو بک مارک کرکے کسی بھی وقت تلاش کرسکتے ہیں۔
دیکھنے میں ایک چھوٹا فیچر نظر آرہا ہوگا مگر اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ اس سے پہلے ایسا کوئی آپشن واٹس ایپ میں دستیاب نہیں تھا۔
اب بھی یہ صرف بیٹا ورژن میں اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا اور جلد اس میں اہم اپ ڈیٹ کو بھی صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اب فیچر کے تحت اینڈرائیڈ صارفین جب بھی کسی میسج کو کلک کرکے دبا کر رکھیں گے تو ایپ ٹول بار میں ایک اسٹار آئیکون بنا نظر آئے گا اور اس پر کلک کرنے سے میسج کے ٹائم اسٹیمپ کے نیچے اسٹار بنا نظر آنے لگے گا۔
اگر آپ اس کو ہٹانا چاہے تو اس میسج پر کلک کرکے کچھ دیر دبا کر رکھیں اور پھر کراس اسٹار آئیکون کو سلیکٹ کرلیں۔