بشکریہ نیویار ٹائمز
افغانستان میں خواتین کے لیے جم کھل گیا، جہاں خواتین پرجوش انداز میں فٹنس و صحت کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کے لیے آتی ہیں
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جم میں آنے والی خواتین جہاں خوش وہیں وہ طالبان کی پیش قدمی کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔ یہ جم قندھار میں بنایا گیا ہے، جہاں پر ورزش کرنے کے لیے صرف خواتین آتی ہیں، جب کہ یہاں ٹرینر بھی خواتین ہی ہیں۔
جم میں کام کرنے والی ایک خاتون ٹرینر کا کہنا ہے کہ انھیں یہاں کام کرکے کافی خوشی ہوتی ہے، وہ یہاں ورزش میں دیگر خواتین کی مدد کرتی ہیں اور خود بھی یہاں ورزش کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں سے ٹریننگ کی مد میں جو کچھ بھی کماتی ہیں اس سے ان کا گھر چلتا ہے۔ جم کی مالک کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تذبذب کا شکار ہیں، ہوسکتا ہے کہ خواتین کے کام کرنے اور ان جیسی خواتین کے کاروبار کو خطرہ لاحق ہوجائے۔