قدرت کا عجب نظام، روزانہ کئی سو کلومیٹر بھاگنے والا آدمی بھی صرف 55 سال کی عمر میں مرگیا، بے مثال صحت کے باوجود موت کیسے واقعی ہوئی؟
امریکہ کا ”دوڑنے والا آدمی“ ،جو کہ اپنی شاندار صحت کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتاتھا، انتہائی غیر موقع طور پرگاڑی سے ٹکراکر چل بسا۔ 55سالہ فلپ ویبر دوڑتے ہوئے سال میں 5200میل (8369کلومیٹر) فاصلہ طے کرتا تھا۔ یعنی وہ روزانہ تقریباً23کلومیٹر طویل دوڑ لگاتا تھا۔ وہ اس قدر دوڑتا تھا کہ شہریوں نے اس کا نام ہی ”دوڑنے والا آدمی “ (Running Man) رکھ دیا تھا۔ بالآخرفلپ دوڑکے دوران ہی سامنے سے آنے والی ایس یو وی گاڑی سے ٹکرا گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔فلپ ویبر امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس وائل کا رہنے والا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق فلپ کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی تھی۔ اس کی ہلاکت پر پورا شہر دل شکستہ ہے کیونکہ وہ اپنی دوڑنے کی صلاحیت کی وجہ سے شہر بھر میں مشہور تھا۔ فلپ ویبر کی صحت 55سال کی عمر میں بھی قابل رشک تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فلپ ویبر 1980ءکی دہائی سے روزانہ دوڑ رہا تھا۔ اسے اکثر شہر کی گلیوں اور بازاروں میں دوڑتے ہوئے دیکھا جاتا تھا۔ دھوپ ہوتی تھی یا بارش، وہ دوڑتا رہتا تھا۔ اس نے صرف ایک نیکر اور جوگر پہن رکھے ہوتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق فلپ نے زندگی بھر میں 1لاکھ 25ہزار میل (تقریباً 2لاکھ 1ہزار168کلومیٹر)دوڑ لگائی۔واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فلپ ویبر کے ہمسائے آنسن پارکر کا کہنا تھا کہ ”فلپ شارلٹس وائل کے شہریوں کو ہمیشہ یاد رہے گا، وہ ہمارے شہر کی پہچان تھا۔ “