چین کی ڈولی آج سارا دن اپنے دل کے جانی امین جتوئی کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے علی پور پہنچ گئی لیکن اپنے ڈھول کو کو نہ ڈھونڈ سکی اور آخر سیکورٹی رسک کی وجہ سے ڈی پی او مظفر گڑھ نے انہیں لاہور بھجوا دیا تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے امین جتوئی ڈاکٹر بننے کے لئے چین گئے جہاں میڈیکل کالج کی کلرک ڈولی سے ان کی دوستی ہو گئی اور امین جتوئی نے اس کی آنکھوںمیں شادی کے سپنے سجا کر اسے بے وقوف بنانا شروع کر دیا ڈولی اس کی آنکھوں میں اس حد تک ڈوبی کہ اپنی تنخواہ اس پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زمین بھی بیچ کر اسے اپنے دل میں بسائے رکھا اور پھر ایک دن امین جتوئی ڈولی اپنے گھر لانے کی بجائے چپ چاپ اکیلے ہی پاکستان چلا آیا تب ڈولی بھی اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے پاکستان آ پہنچی لیکن تلاش بسیار کے باوجود وہ اپنے لاڑے کو ڈھونڈنے میں اب تک ناکام ہے دیکھو وہ اپنے لاڑے کو لے کر چین جاتی ہے یا ڈولی خالی ہی واپس جاتی ہے .