جہاں دوسرے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں سائبر کرائم میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر بلیک میلنگ ، ایف آئی اے سائبرکرائم نےسال 2016ء کا پہلا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سائبر کرائم ونگ نے فیس بک ہیکرمحمد نعیم کو لاہور سے گرفتارکیا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ہیکرمحمد نعیم فیس بک پرلوگوں کی تصاویراٹھا کرانھیں بلیک میل کرتا تھا۔ سائبر کرائم ونگ نےفیس بک ہیکرکو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے 2016 کو سوشل میڈیا کرائم روکنے کاسال قراردیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ہیکر فیس بک پر لوگوں کی تصاویر لے کرانھیں بلیک میل کیا کرتا تھا اور اس کے خلاف متعدد افراد نے درخواستیں دے رکھی تھیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے 2016 کو سوشل میڈیا کرائم روکنے کا سال قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی سے بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر کھینچنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جب کہ اکتوبر 2015 میں بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے 3 جعلسازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پی ٹی سی ایل کلون ڈیوائسز برآمد کی تھیں۔