خواتین کی دلکشی سے مباشرت کے دوران لذت میں فرق پڑتا ہے یا نہیں ؟
اس سوال کا جواب پانے کیلئے ماہرین کی طرف 3000ہزار افراد کا تجزیہ کیا گیا۔رواں ماہ انٹرنیشنل جرنل آف سائیکالوجی میں شائع ہونے والے تحقیق کے مطابق جو خواتین خود کو ذیادہ دلکش اور جاذب نظر خیال کرتی ہیں وہ مباشرت کے دوران ذیادہ پر اعتماد ہوتی ہیں ۔کلینکل ماہر جنسیات نیولے پومروئے ’پی ایچ ڈی‘ کا کہنا ہے کہ یہ ایک عام بات ہے جب آپ اپنے ساتھی یا شریک سفر کے سامنے خود کو پر کشش خیال کریں گے تو پر اعتماد ہوں گے ۔ علا وہ ازیں انکا کہنا ہے کہ خواتین کیلئے اس کی اہمیت دو چند ہے ۔پومروئے کا کہنا ہے کہ اگر ان خاص لمحات میں آپکی شخصیت سے متعلق کوئی بھی ایسی چیز اچانک سامنے آجائے تو آپکا موڈ فل فور جنسی تسکین سے ہٹ کر اس کی طرف متوجہ ہو جائے گا جو یقینا درست نہیں ہے ۔انکا کہنا ہے کہ اگرچہ کوئی بھی انسان ہر وقت ہاٹ نظر نہیں آسکتا تاہم کو شش کریں کہ مباشرت سے قبل ان لوازمات کا خاص خیال رکھیں ۔ ماہرین جنسیات کی رائے مطابق مباشرت کے دوران اپنی جسمانی کشش کو قائم رکھنے سے آپکے ازدواجی رشتے پر خاطر خواہ مثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔ –